Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Feb
نئی دہلی، 13 فروری (ہ س)۔ سپریم کورٹ کو آج دو اور جج مل گئے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے ججوں کے عہدے کا حلف دلایا۔ان دونوں ججوں کی حلف برداری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں اس وقت مقررہ 34 ججوں کی تعداد پوری ہو جائے گی۔اس سے قبل 2019 میں سپریم کورٹ میں ججوں کی مقررہ تعداد پوری ہو گئی تھی۔