ریاست کے نئے گورنر راجند روشوناتھ آرلیکر نے لیا حلف

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

پٹنہ،17فروری(تاثیربیورو)بہار کے نئے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر کو راج بھون کے راجندر منڈپ میں ریاست کے 40ویں گورنر کے طو رپر حلف دلایا گیا۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس چکر دھاری شرن سنگھ نے انہیں عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ اس موقع وزیراعلیٰ نتیش کمار ، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو ، اسمبلی اسپیکر اودھ بہار ی چودھری سمیت کئی ریاستی وزرا موجو دتھے۔ اس سے پہلے دہلی سے پٹنہ پہنچے جناب آرلیکر کا پٹنہ کے جئے پرکاش نارائن بین الاقوما ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ نتیش کمار ، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ واضح ہو کہ اس سے قبل ارلیکر نے ہماچل کی ذمہ داری بہت اچھے طریقے سے نبھائی تھی۔بہار کے سابق گورنر پھاگو چوہان کی جگہ اب راجندر وشواناتھ ارلیکر نے لیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے پھاگو چوہان کو الوداع کیا۔ حالانکہ مانا جا رہا ہے کہ حکومت بہار اس تبدیلی سے خوش نہیں ہے۔ اس سے پہلے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ماضی میں کہا تھا کہ بہار میں ایک بھی گورنر نے طویل عرصےتک اپنی مدت پوری نہیں کی ہے۔بہار کے نئے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر اصل میں گوا سے ہیں۔ بہار سے پہلے انہوں نے ہماچل پردیش کا چارج سنبھالا۔ اس کے ساتھ ارلیکر وزیر کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔محکمہ جنگلات کے وزیر ماحولیات کے ساتھ ساتھ وہ گوا حکومت میں محکمہ پنچایتی راج کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔جے ڈی یو نے بہار میں گورنر کی تبدیلی کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ جے ڈی یو نے کہا تھا کہ بی جے پی صرف ان گورنروں کو بناتی ہے جو ان کے کل وقتی کارکن رہے ہوں یا نوکرشاہوں یا نوکرشاہوں سے وابستہ لوگوں کو موقع دیا جائے۔ فی الحال نئے گورنر اور بہار حکومت کے درمیان تعلقات کیسے رہتے ہیں، اس کا انتظار کرنا پڑے گا۔ حالانکہ جے ڈی یو کا الزام ہے کہ نئے گورنر کی تقرری کا فیصلہ روایت کو نظرانداز کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔