سپریم کورٹ کا فیصلہ سکم میں شہریت کی حیثیت کو متاثر نہیں کرے گا: کرن رجیجو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb

نئی دہلی، 05 فروری: مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے سکم کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا ان کی شہریت کی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر حقیقی ہندوستانی کے آئینی مقام کی قدر کرتی ہے اور ہر قیمت پر اس کی حفاظت کرے گی۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ریاست کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرکے یہ بات کہی۔ اتوار کو ہونے والی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالیسٹر جنرل آف انڈیا کے ذریعے سکم حکومت کی حمایت کے لیے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جا رہی ہے۔ حکومت ہند سکم کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا، ”میں سکم کے تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 371F سے متعلق نہیں ہے اور نہ ہی اسے کمزور کرتا ہے۔ اس کا کسی کی شہریت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم ہر حقیقی ہندوستانی کے آئینی مقام کی قدر کرتے ہیں اور کسی بھی قیمت پر اس کی حفاظت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 14 کا حوالہ دیتے ہوئے سکم کے پرانے آباد کاروں کو سکم کی تعریف کے دائرے میں شامل کرکے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ آئین کا آرٹیکل 14 قانون کے سامنے برابری کی ضمانت دیتا ہے۔
اس سے پہلے سکم کے وزیر اعلیٰ نے دو فروری کو کہا تھا کہ سکم حکومت نے 13جنوری2023کو سنائے گئے فیصلے میں کچھ تبصروں سے متعلق میں سکم کے لوگوں کی شکایتوں اور جذبات کو مناسب طور پر خطاب کرنے کے لئے بھارت کے سپریم کورٹ کے سامنے جائزہ عرضی دائر کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اس سلسلے میں اپنی دہلی دورے کی معلومات دی تھی ۔