شاہین آفریدی رشتۂ ازدواج سے منسلک ، خسر بوم بوم آفریدی کا جذباتی پوسٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

کراچی ، 4فروری : پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہین شاہ آفریدی کا نکاح لیجنڈ آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ مقامی مسجد میں ہوا۔شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح زکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ شاہین آفریدی اور انشا اآفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن کا اہتمام کیا گیا۔ دلہا اپنے سسر (بوم بوم آفریدی )کے ساتھ پنڈال پہنچے، تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی شریک تھے۔تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے ۔سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی تقریب میں پہنچے۔تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا بھی پہنچے ہیں۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید اور جارح بلے باز فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے استقبالیے میں موجود تھے۔وہیں بوم بوم آفریدی نے اپنی دختر نیک اختر انشا آفریدی کیلئے ایک جذباتی پوسٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے، جو رحمت خداوندی سے کھلتا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی وہ ہستی ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور اسے دل سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا۔تمام ساتھی کھلاڑی ، بوم بوم آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے مداح سوشل میڈیا پر دولہے اور دلہن (شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی ) کیلئے مبارک و باد و تہنیت کے پیغامات پوسٹ کرر ہے اورنیک دعائیں دے رہے ہیں۔