Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
پٹنہ سیٹی2فروری ( ذوالقرنین) بہار لینن کے طور پر مشہور اور دلت پسماندہ محروم اقلیتی غریبوں کے حقوق کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہید جگدیو پرساد کی 101ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر ادارہ کشواہا ایکتا کلیان سمیتی کے زیراہتمام مقامی بیگم پور میں واقع شہید جگدیو پارک میں منایا گیا یوم پیدائش کی تقریب کا آغاز مقامی وارڈ 62کی کانسلر محترمہ تارا دیوی وارڈ53کی کانسلر محترمہ کرن مہتا کانسلر سمن سوربھ منوج مہتا بلرام چودھری شیو مہتا بزرگ سماجی کارکن برج نندن مہتا کامریڈ کشواہا نندن ڈاکٹر اقبال احمد اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں شہید جگدیو پرساد کے مجسمہ پر گل پوشی کر کے ہوا پروگرام میں شہید جگدیو پرساد کے ساتھ کام کر چکے بزرگ سماجی کارکن ڈاکٹر سی پی سنہاکے ذریعہ شہید جگدیو پرساد کی 101 یوم پیدائش کے یادگار کے طور پر ناریل کا پودا لگایا گیا اس موقع پر مقامی وارڈ 62کی کانسلر محترمہ تارا دیوی وارڈ 53کی کانسلر محترمہ کرن مہتا محترمہ سمن سوربھ سماجی کارکن ڈاکٹر اقبال احمد شیو مہتا بلرام چودھری دھیرج کمار مہتا ماہر تعلیم داں وجئے کمار سنگھ اجیت کشواہا دیورتن پرساد اجئے مہتا دنیش مہتا منوج کمار کشواہا چوٹو مہتا پنکج کشواہا نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پپو مہتا شرون مہتا الکھ مہتا کامریڈ راجندر پرساد سنگھ کامریڈ شمبھو ناتھ مہتا اوم پرکاش مہتو دینش کمار روی رنجن چودھری رگھو ناتھ پرساد لیلا دھر گڈو گوتم مہتو راجیش کمار سنگھ سنتوش گری منیش کمار وغیرہ شامل تھے مہمانوں کا استقبال امرناتھ نے اور شکریہ کی تجویز ارون کمار مہتا نے پیش کیا پروگرام کی صدارت سمیتی کے صدر ونئے کمار موریہ نے کی