ضلع جنتا دل (یونائیٹڈ) و ضلع کی بیشتر تنظیموں نے منائی شہید جگدیو پرساد کی یوم پیدائش

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb

مظلوموں، محروموں کی ترقی کیلئے جان قربان کرنے والے بہار لینن شہید جگدیو پرساد ہمیشہ یاد آئینگے : اجئے سنگھ کشواہا
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) جنتا دل (یونائیٹڈ) روہتاس نے بہار لینن امر شہید بابو جگدیو پرساد کا 101 واں یوم پیدائش منایا گیا ۔ ضلع جنتا دل (یونائیٹڈ) دفتر میں انکی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا اسکے ​​بعد بولیا موڑ سہسرام میں ان کے مجسمہ پر پھول چڑھائے گئے جسکی صدارت جے ڈی (یو) کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کی انھوں نے کہا کہ مظلوموں، محروموں کی ترقی کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے بہار کے لینن شہید بابو جگدیو پرساد کی جدوجہد، قربانی جو پوری زندگی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ۔ انھوں نے کہا تھا صدر جمہوریہ کے بچے ہوں یا بھنگی، تعلیم سب کے لئے برابر ہو، ضلع جد یو ترجمان رنکو سنگھ نے کہا کہ بہار کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی انکے خیالات کو اپناتے ہوئے مظلوموں اور سماج کے آخری کنارے پر کھڑے فرد کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پابند عہد ہیں، اسکی وجہ سے ہی پنچایت میں انتہائی پسماندہ اور مہادلت کو ریزرویشن دیکر ضلع پریشد سربراہ بناکر پنچایت کی نمائندگی کرا رہے ہیں، انکا خواب محترم نتیش کمار پورا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر جے ڈی (یو) کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا، چیف ترجمان رنکو سنگھ کے علاوہ سویتا نٹراج،اشوک پٹیل،نیہا نٹراج،اپیندر سنگھ (وکیل)،سنجئے پٹیل،راکیش کمار مننا، شکنجئے سنگھ۔دھننجے پٹیل،ونود کشواہا،اسلم انصاری،پپو سونی،راجیش سونکر،رجنیش پٹیل،سنتو بند، بنود گوڑ،آشوتوش سنگھ،ڈاکٹر پرمود مہتو،اجئے مہتا،وجئے کمار سونی،ابھیشیک کمار،کملیش کمار مہتو وغیرہ کارکنان موجود تھے ۔ دوسی طرف امر شہید جگ دیو اسمارک سمیتی کے زیراہتمام شہید جگدیو پرساد کے یوم پیدائش پر کمیٹی کے چیرمین ستیہ نارائن سوامی اور میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئر شریمتی ستونتی دیوی نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کشواہا سبھا بھون کے صدر رویندر پرساد سنگھ،بدھ پھولے امبیڈکر جگ دیو وچار منچ کے بانی جگروپن سنگھ،مہاتما پھولے میڈیکل کالج کے سکریٹری کامیشور سنگھ،آل انڈیا موریہ ٹیچر و شکچھا منچ بہار کے ریاستی نائب صدر سنجے کمار سنگھ،کونسلر کلاوتی دیوی وغیرہ مہمانوں نے جگدیو بابو کو نمن کیا ۔ جگ دیو میموریل کمیٹی کے چیئرمین ستیہ نارائن سوامی نے شہید جگدیو پرساد کی شخصیت اور کام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جگدیو اسمارک کا قیام 1980 میں جگدیو کے مدعیان نے کیا تھا، جسکا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ مسٹر لالو پرساد یادو نے کیا تھا ۔ بہار میں جگدیو پرساد جیسی شخصیت کے نام پر اسکول،کالج، دھرم شالہ،اسپتال،سڑکیں،شہر وغیرہ بنائے گئے ہیں ۔ اس شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں جگدیو وچار منچ کے قومی جنرل سکریٹری ابھئے کمار سنگھ، کشواہا سبھا بھون کے سکریٹری شیوکمار سنگھ، خزانچی رام اوتار موریہ، اشوک جنم اتسو سمیتی، شہید جگ دیو لائبریری کمیٹی، بابو جگجیون رام مانو کلیان سنستھان کے لوگ،گیانیندر سنگھ گیانو،مسٹر بھگوان سنگھ کشواہا،جگت پرساد،منوج کمار، انیل کمار،وجئے کمار سنگھ،رویندر مہتا،رتیش کمار اور دیگر معززین موجود تھے ۔ یادگار مقام پر آئے تمام لوگوں نے گلپوشی کی اور شہید جگدیو پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ جگدیو پرساد نے مظلوموں، دلتوں اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،لازوال شہید جگدیو پرساد کی شخصیت اور کام لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے تھا،ہمیں اسے اپنی زندگیوں میں ڈھالنا چاہئے انکے لئے یہی حقیقی خراج عقیدت ہو گا ۔