طالب علم نے کالج کی پرنسپل کو پٹرول سے جلا یا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb

اندور،21فروری:ایک طالب علم نے فارمیسی کالج کی پرنسپل کو آگ لگائی اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پروفیسر شرما وینٹی لیٹر پر ہیں کیونکہ ان کا پورا جسم جھلس گیا ہے ملزم آشوتوس کے بارے میں پہلے ہی کئی شکایتیں درج تھیں اور انہیں حال ہی میںضمانت پررہاکیاگیا ہے۔کیونکہ اس نے پچھلے سال کالج کے ایک ٹیچر پر حملہ کیاتھا آسوتوش نے پرنسپل شرما پر پٹرول چھڑکا اور اپنے لیٹر سے تمام اسٹاف کے سامنے آگ لگا دی۔ وہ وہاں سے بعد میں موٹر سائیکل سے فرار ہوگیا اور ایک کھائی میں کودنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر پروفیسر شرما کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ مقامی اسپتال کے ڈاکٹر ڈاکٹر امیت بھٹ کا کہنا ہے کہ پرنسپل کی حالت نازک ہے اور انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کالج بند ہونے کے بعدوہ گھر کی طرف روانہ ہورہی تھی اس دوران وہ کالج کے احاطے میںکچھ پھول کاٹنے کے لئے گئی تھی اس وقت آسوتوش نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا۔ آسوتوش دو بار امتحان میںفیل ہوا۔اس نے پرنسپل پر پٹرول ڈالا اور اس کو لیٹر سے جلایا۔ فیکلٹی کے کچھ ممبران جو وہاں پرموجود تھے انہوںنے بچانے کی کوشش کی اور اسے بعد میں اسپتال میں داخل کیا۔