معروف بلے باز کوہلی بھی بارڈر-گواسکر ٹرافی کیلئے متجسس،ٹوئٹ کرکے کہا، اس سیریز کا حصہ بننے پر کافی پرجوش ہوں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Feb

نئی دہلی،8فروری : بارڈر گواسکر ٹرافی شروع ہونے میں اب صرف ایک دن باقی ہے۔ شائقین اس ٹرافی کا کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اس سیریز کو لے کر شائقین کرکٹ میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن شائقین سے زیادہ ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی اس ٹرافی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کنگ کوہلی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے جوش کا اظہار کیاہے۔ کوہلی نے اس سیریز سے قبل ایک ٹویٹ میں اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ دوڑتے نظر آ رہے ہیں، دوسری تصویر میں وہ نیٹ پریکٹس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے لکھاکہ کل سے شروع ہونے والی BGT (بارڈر-گواسکر ٹرافی) میں شرکت کے لیے جا رہا ہوں، ہمیشہ ایک دلچسپ سیریز کا حصہ ہوتا ہے۔ کوہلی کے اس ٹویٹ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس پر مداح اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس ٹویٹ کو اب تک 56 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔یہ بارڈر گواسکر ٹرافی آج یعنی (9 فروری) سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 17 فروری سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ تیسرا میچ یکم مارچ سے دھرم شالہ اور چوتھا 9 مارچ سے احمد آباد میں ہوگا۔ٹیم انڈیا اس طرح ہوسکتی ہے۔روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شوبھ من گل، پجارا، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر، اشون، اکشر پٹیل، کل دیپ یادو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکت، سوریہ کمار یادو۔