Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Feb
سیتامڑھی:خانقاہ عالیہ رضویہ تیغیہ دریائیہ اعلٰی حضرت نگر مدھوبن سیتامڑھی بہار کے پیرطریقت مفتی محمد ذکاؤ اللہ رضوی مصباحی ریاست کرناٹک کے دینی ودعوتی دورہ پر تھے جہاں وہ تقریباً بارہ بجے رات گلبرگہ شریف میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔خبرملتے ہی جہاں ان کےپسماندگان٬متوسلین٬
معتقدین ٬مریدین کے سر پر غموں کا ایک پہاڑ ٹوٹ پڑا وہیں جماعت اہل سنت کے لیے ایک ایسا عظیم خسارہ ہوا ہے جس کی بھرپائی فی الحال مشکل ہے۔صبح دس بجکر 15 منٹ پر شہر سے متصل مدھوبن میں قاضیٔ شہر مفتی محمد اسلم القادری مرغیا چک نے پڑھائی۔ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ مدھوبن میں اپنی قائم کردہ خانقاہ کے احاطہ میں سپرد خاک کیے گیے۔حضرت کے پسمانگان میں اہلیہ کے علاوہ صرف چار لڑکیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں واضح ہوکہ حضرت کا آبائی وطن رونی سیدپور کے مانک چوک ہےمگر دین متین کی خدمت کے لیے انہوں نے مدھوبن کو اپنا مسکن بنایا وہ درجنوں کتابوں کے مصنف اور مدارس کے سرپرست تھے انہوں نے مسلک اعلٰی حضرت کی ترویج واشاعت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کا شمار اکابر علمائے کرام میں تھا اور وہ ملک کے مشہور ادارہ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی کے فارغ تھے ملک کے کونہ کونہ میں ان کے ہزاروں شاگرد دین متین کے خدمت میں مصروف ہیں ۔نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں علاقہ سمیت مختلف ریاستوں سے علمائے کرام و مفتیان عظام کے علاوہ اچھی خاصی تعداد میں مریدین ٬معتقدین اور سیاسی٬ سماجی کارکنان شامل ہوئے۔وہیں دارالافتاء والقضاء امام احمد رضا جامع مسجد سیتامڑھی کے قاضی مفتی نورالہدی خان رضوی مصباحی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور مفتی محمد ذکاء اللہ صاحب علیہ الرحمہ سیتامڑھی ضلع کے باوقار, باصلاحیت اور ذی ہوش عالم دین تھے ,بہترین مدرس اور صاحب قلم و قرطاس بھی تھے, حکیمی بھی کرتے تھے اور بیعت و ارشاد کا کام بھی بحسن وخوبی انجام دیتے تھے, وہ بڑے با اخلاق اور ملنسار بھی تھے, ان کی کمی بہت دنوں تک محسوس کی جائے گی,وہیں الجامعۃ الغوثیہ تجوید القرآن کھرکا کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد انوارالحق رضوی نے کہا کہ حضور مفتی صاحب قبلہ علم وعمل کے پیکر تھے یہی وجہ ہے کہ کثیر خلق خدا نے ان سے اکتساب فیض کیا۔وہیں بہار اسٹیٹ اردوٹیچرس ایسوسی ایشن کےریاستی صدر قمرمصباحی نے حضرت کے انتقال پرگہرےرنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے موت ایک تلخ حقیقت ہےجس سےکسی کوانکارنہیں اس لیے قدرت کے ہرفیصلہ پرصبر کے ساتھ شکربجا لانا ہی ہمارے لیے سعادت مندی اور نیک بختی ہے۔نماز جنازہ میں ہزاروں معتقدین ٬متعلقین٬متوسلین٬ مریدین عوام خصوصیت کے ساتھ مفتی قمر الزماں مصباحی٬مولانا اشفاق مصباحی اکڈنڈی
٬حافظ صغیر کوریا٬مولانا طیب علی٬مفتی راحت احسان برکاتی٬مفتی عبدالحلیم شاکرالقادری بکھری٬مولانا نسیم اختر رضوی علیمی٬مولانا سخاوت علی رضوی٬سیتامڑھی نگرنگم میئر نمائندہ محمد عارف حسین ٬ممتاز عالم پٹنہ٬مفتی ہاشم رضا نوری کنہواں ٬مولانا اخلاق احمد دینی کتاب گھر٬رحمت اللہ قادری سوبھئی٬مولانا شاہنواز امجدی٬حافظ وقاری اشتیاق احمد خلافت باغ مہسول ٬وصی حیدر لہوریا٬قاری رضی حیدر وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔
٬حافظ صغیر کوریا٬مولانا طیب علی٬مفتی راحت احسان برکاتی٬مفتی عبدالحلیم شاکرالقادری بکھری٬مولانا نسیم اختر رضوی علیمی٬مولانا سخاوت علی رضوی٬سیتامڑھی نگرنگم میئر نمائندہ محمد عارف حسین ٬ممتاز عالم پٹنہ٬مفتی ہاشم رضا نوری کنہواں ٬مولانا اخلاق احمد دینی کتاب گھر٬رحمت اللہ قادری سوبھئی٬مولانا شاہنواز امجدی٬حافظ وقاری اشتیاق احمد خلافت باغ مہسول ٬وصی حیدر لہوریا٬قاری رضی حیدر وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔

