وزیراعلیٰ یوگی نے جی-20 کا کیا افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Feb

لکھنؤ، 13 فروری (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو جی -20 کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش کے پاس ہندوستان کے بہترین آبی وسائل ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ نوجوانوں طاقت اترپردیش کے پاس موجود ہے۔یوگی نے کہا کہ ہم ریاست کے 15 کروڑ لوگوں کو اناج فراہم کر رہے ہیں۔ شفاف نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دو کروڑ سات لاکھ کسانوں کو پردھان منتری سمان ندھی کا فائدہ مل رہا ہے۔ ریاست کے اندر ایک کروڑ طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جارہی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی دور حاضر کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو تکنیکی طور پر قابل بنانے کے لیے ٹیبلیٹس اور اسمارٹ فون فراہم کیاجاری ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ جی-20 کی صدارت ملک کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔ آپ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اس جی-20 میٹنگ میں آئے ہیں، ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔جی-20 میٹنگ کا انعقاد وسودھیو کٹمبکم کے موضوع پر کیا جا رہا ہے۔ جی-20 اجلاس میں اقتصادی مسائل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، سائبر سیکیوورٹی اور ڈیجیٹل اسکلنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔