وزیر اعظم نے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Feb

لکھنؤ، 10 فروری : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو لکھنو میں ریموٹ کا بٹن دبا کر تین روزہ یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ-2023 کا افتتاح کیا۔ اس سمٹ میں تقریباً 25 لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ اس سے دو کروڑ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، جب تمام 75 اضلاع میں ایک ساتھ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ-2023 ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کو پورا کرے گا۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا ماننا ہے کہ امن و امان میں بہتری اور کاروبار کرنے میں آسانی کی وجہ سے یوپی نئے ہندوستان کے لیے امید کا مرکز بن گیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے لیے صنعت اور تعاون دونوں کی ضرورت ہے۔ یوپی اسے مکمل کر رہا ہے۔