Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb
ممبئی،03فروری:ورون دھون اور جھانوی کپور کی اداکاری والی فلم، ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ پروڈیوس کردہ اور نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم، اپنے اعلان کے بعد سے ہی خبروں میں ہے۔ حال ہی میں فلم بنانے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ وی ایف ایکس اور تکنیکی ضروریات کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ پولینڈ میں خصوصی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی تھی، اور بنانے والے اسکرین پر ایک پرجوش پیشکش حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہدایت کار نتیش تیواری کہتے ہیں، “ہم ان سیکونسز پر جو بصری کمال حاصل کرنا چاہتے تھے، اس میں ہماری توقع سے زیادہ وقت لگا۔ ہم کسی بھی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہم اپنے وڑن کا بہترین ورڑن اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔”دنگل اور چھچھورے کے بعد نتیش تیواری کی بہت انتظار کی جانے والی فلم ‘بوال’ کی شوٹنگ اتر پردیش کے لکھنؤ میں کی گئی ہے جس کے بعد ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز اور پولینڈ میں خوبصورت لوکیشنز ہیں۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ورون دھون اور جھانوی کپور شامل ہیں۔’بوال’ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے ناڈیاڈوالا گرانڈسن کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے اور ارتھ اسکائی پکچرز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔