Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
اسلام ا?باد، 2 فروری: پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں پر مصیبتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ عمران حکومت میں وزیر اطلاعات رہے فواد چوہدری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ فواد کی ضمانت ہونے کے فوراً بعد رشید کی گرفتاری ہوئی ہے۔
پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد شہباز شریف حکومت اور عمران خان کے درمیان جاری رسہ کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اب اسلام ا?باد پولیس نے پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے بھتیجے شفیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام ا?باد پولیس کا کہنا ہے کہ رشید اور شفیق کو مری موٹر وے سے گرفتار کیا گیا جبکہ رشید کا دعویٰ ہے کہ انہیں راولپنڈی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو شیخ رشید پاکستان کے وزیر داخلہ تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عنایت الرحمان نے شیخ رشید کے خلاف اسلام ا?باد کے تھانہ ا?بپارہ میں مقدمہ درج کرا تھا۔ جس میں شیخ رشید پر سابق صدر ا?صف علی زرداری کے خلاف بے بنیاد بیانات دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ الزام کے مطابق رشید نے کہا تھا کہ زرداری نے کرپشن سے بہت پیسہ کمایا اور اس پیسے سے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان کے موجودہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر سابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ا?نے کی دھمکی دے دی ہے۔