پرویز مشرف کو آج سرکاری اورفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Feb

لاہور،7فروری:سابق پاکستانی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو آج ظہر کی نماز کے بعدفوجی قبرستان میںدفن کیاگیا ۔ ان کی نماز جنازہ ملیئر کینٹ کے کولو گرائونڈ میں ادا کی گئی ۔ان کی نماز جنازہ میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل صاحب شمشیر نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق فوجی سربراہ جنر ل قمر باجواہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔ متحدہ قومی مومنٹ کے کئی رہنماء خالد مقبول صدیقی ،ڈاکٹرفاروق ستار اور سابق وزیر فروغ نسیم نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ گزشتہ رات پرویز مشرف کی میت کو خصوصی طیارے سے دبئی سے کراچی لائی گئی اور اس میں ان کے اہل خانہ کے علاوہ ذاتی عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔ ایئر پورٹ سے ان کی میت کو ملیئرکینٹ پہنچائی گئی۔ جنرل مشرف کئی سالوں سے دبئی میں مقیم تھے اور وہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ جہاں ان کی موت سنیچرکو ہوئی۔ ان کی میت کو دبئی میں ہی غسل دیاگیا اور اسکے بعد ہوائی جہاز کے ذریعہ کراچی لایاگیا۔ سابق صدر کی اہلیہ صبا مشرف اور بیٹے بلال مشرف اور بیٹی بھی ساتھ آئی ہے۔