پوسا ریلوے گمٹی کے قریب بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی، تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb

سمستی پور، 21 فروری،( فیروز عالم ): سمستی پور ضلع کے وینی او پی علاقے میں منگل کی دوپہر، شرپسندوں نے پوسا ریلوے گمتی کے قریب ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔نوجوان کو پیٹ اور ہاتھ میں 2 گولیاں لگی ہیں۔نوجوان کو تشویشناک حالت میں اہل علاقہ نے تاج پور ریفرل اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔نوجوان کی شناخت پوسا روڈ کے ببلو کمار کے بیٹے پنکج کمار کے طور پر ہوئی ہے   نوجوان کو پیٹ اور ہاتھ میں گولیاں ماری گئیں۔واقعہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پنکج دوپہر میں پوسا روڈ اسٹیشن کے قریب اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا اسی دوران بائک سے آئے بدمعاشوں نے اس پر گولی چلا دی گولی پنکج کے پیٹ اور ہاتھ میں لگی واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش اسٹیشن کی طرف فرار ہوگئے شرپسندوں کی تعداد کیا تھی، کسی نے نہیں دیکھا، لوگوں نے دو تین افراد کو بھاگتے دیکھا حملے کے بعد جمع لوگوں نے پنکج کو فوری طور پر تاج پور ریفرل اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے صدر اسپتال ریفر کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ پنکج آٹو ڈرائیور کا کام کرتا ہے واقعے کے پیچھے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے دوسری طرف جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ایس پی ونے تیواری نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع مل گئی ہے اور پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔