چائی باسا آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی سی آر پی ایف جوان دہلی ایئر لفٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

رانچی، 4 فروری :چائی باسا میں ہوئے آئی ای ڈی بلاسٹ میں زخمی سی آر پی ایف کے جوان راکیش پاٹھک کو ایئر لفٹ کر دہلی بھیجا گیا ہے ۔ ہفتہ کو میڈیکا اسپتال میں داخل جوان کو گرین کوریڈور سے ہوائی اڈے لایا گیا، جہاں سے انہیں دہلی بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ 2 فروری کو چائی باسا کے نکسل متاثرہ گوئلکیرا تھانہ علاقے کے ہاتھی بورو جنگل میں آئی ای ڈی دھماکے میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ تمام زخمی جوانوں کو ہوائی جہاز سے رانچی لے جایا گیا۔ انہیںمیڈیکا میں داخل کرایا گیا۔ زخمی جوانوں میں ہیڈ کانسٹیبل راکیش پاٹھک، کانسٹیبل بی ڈی انل اور کانسٹیبل پنکج یادو شامل ہیں۔