چمپارن کی بیٹی ڈاکٹر انشو امریکہ کے ناسا ریسرچ سینٹرمنتخب

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb

موتیہاری ، 02 فروری: ہند-نیپال کے سرحدی شہر رکسول کی بیٹی انشو کو امریکہ میں ناسا ریسرچ سینٹر میں بطور سائنسداں منتخب کیا گیا ہے، جہاں انشو خلائی سائنس پر تحقیق کریں گی۔ انشو کے دنیا کے مشہور ریسرچ سنٹر میں منتخب ہونے کے بعد رکسول سمیت پورے ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہو اہے۔
ڈاکٹر انشو رکسول کے سی ٹی سی کالج کے سابق پروفیسر پروفیسر چندرما سنگھ اور سابق بلاک ایجوکیشن افسر ا?نجہانی سویتا دیوی کی بیٹی ہیں، انشو کی ماں کا سال 2008 میں انتقال ہو گیا تھا ، تب سے انشو اپنے والد کی مدد سے اپنی زندگی کی کشتی کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ناسا پہنچ گئی۔ ڈاکٹر انشو کی 12ویں جماعت تک کی تعلیم مشرقی چمپارن ضلع کے پپرا کوٹھی میں واقع جواہر نوودیہ ودیالیہ سے ہوئی۔ جبکہ بی ٹیک کی سند انہوں نے آر سی ای ڈبلو جے پور سے لی۔ آئی آئی اے بنگلور سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد دو سال تک ہیلسنکی یونیورسٹی فن لینڈ میں دو سال تک کام کی۔ اب انشو کو ناسا امریکہ میں بطور سائنسدان منتخب کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انشو کو سال 2022 میں آئی آئی ٹی روڑکی میں ایسٹرو فزکس میں بہترین تھیسس کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دسمبر 2022 میں ا?ئی ا?ئی ٹی اندور اور جنوری 2022 میں جھارکھنڈ کے رانچی میں ایم ایس ای ٹی نے انشوکو ینگ سائنٹسٹ سے نوازا تھا۔