کارتک آرین اور سارہ علی خان “عاشقی 3 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

کارتک آرین اور اداکارہ سارہ علی خان، جنہیں آخری بار فلم لو آج کل 2 میں دیکھا گیا تھا، اب وہ فلم عاشقی 3 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
آن اسکرین جوڑی کے طور پر یہ ان کی دوسری فلم ہوگی۔ اس فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔ شائقین بھی اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ پنکج ترپاٹھی کو بھی اس فلم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اس فلم میں ایک خاص کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم اداکاروں یا فلم سازوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔