Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Feb
دربھنگہ(فضا امام) 21 فروری:-محلہ مہاراج گنج میں واقع کڈس پارا ڈائز اکیڈمی میں گزشتہ 19 فروری کو شام 6 بجے چھٹے سالانہ پروگرام کے موقع پر بچّوں کے ثقافتی وعلمی پروگرام کا بہترین نمونہ دیکھنے کو ملا۔پروگرام کی صدارت جناب ممتاز عالم ایڈوکیٹ اور نظامت ڈاکٹر عبدالودود قاسمی نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ابو سیفی مرتضیٰ (ڈی ۔ایس پی مظفرپور )ڈاکٹر دلیپ کمار چوہدری (پرنسپل سی۔ایم سائنس کالج) اور ڈاکٹر اجمل پرویز (بی ۔ڈی او بین نالندہ) شریک رہے، جب کہ مہمانِ اعزازی کے طور پرڈاکٹر مصطفٰی کمال (سابق رجسٹرار ال،ان،ام،یو) ڈاکٹر محمد رحمت اللہ ( پرنسپل، کھوٹونا کالج ) محترمہ نازیہ حسن (ڈپٹی میئر)ڈاکٹر عبد الودود قاسمی( اسسٹنٹ پروفیسر سی ایم بی کالج ڈیوڑھ گھوگھر ڈیہا مدھوبنی) ڈاکٹر محمد سرفراز عالم،ڈاکٹر ظفر اقبال زیدی,ماسٹر محمد امتیاز عالم ، ،ڈاکٹر محمد صابر علی ،ڈاکٹر نور محمد عاجز ,ڈاکٹر خورشید دُرّانی، ڈاکٹر ایم جےتبریز، ڈاکٹر ابصار عالم محمد انتساب عالم، جناب طفیل زلفی وغیرہ شریک تھے ۔ پروگرام کی ایک خصوصیات یہ تھی کے اس پروگرام محلہ اور قرب و جوار کے سبھی ذمہ داران اور دانشوران موجود تھے اور بچّوں کے ذریعے پیش کۓ گۓ پروگرام کا بھرپور مزہ لیے اور اچھے اور بہترین مظاہرہ کے لئے اسکول کے تمام ذمہ داران کی تعریف کی ۔اکیڈمی کی ڈائریکٹر محترمہ نوشابہ وسیم، چیئرمین ڈاکٹر محمد ساجد انور ، اور محمد عارف انصاری نے گلاب کے پھول سے مہمانِوں کا خیر مقدم کیا ۔لائٹ لیمپ کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا ۔بچّوں نے سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصان پر ایک بہترین ڈرامہ پیش کیا ۔سوشل میڈیا پر ہی بچّوں نے ڈیبیٹ بھی کیا جو قا بل تعریف تھی۔اس کے علاوہ اور بھی متعدد موضوعات پر مشتمل پروگرام بچّوں نے پیش کیا۔ جسے سن کر اور محظوظ ہو کر والدین و گارجین اور دیگر مہمانان نے زور دار تالیوں سے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔اس موقع پر آے ہوے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال اسکول کی ڈائریکٹر نوشابہ وسیم صاحبہ اور اسکول انتظامیہ نے شال ،میمنٹو ،بوکے اور ڈایری پیش کر کے کیا۔ آخر میں مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

