کارتک آرین شادی کرنے جا رہے ہیں؟ سب کے سامنے اعلان کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

بالی ووڈ کی دنیا میں اس وقت شادی کا چرچا ہے۔ اس میں بالی ووڈ کے ’ہینڈسم ہنک‘ کارتک آرین نے بھی یہ چرچا شروع کر دیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی شیئر کی گئی ویڈیو اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکار کارتک آرین اپنی شادی کا اعلان کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اداکار کارتک آرین کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کارتک کہہ رہے ہیں کہ سب کو شادی ہوتے دیکھ کر وہ بھی اب شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ نائٹ میں ڈھول کے ساتھ اسٹیج پرنمودار ہوئے۔ اس کے بعد کارتک نے کہا کہ آپ سب سوچ رہے ہوں گے کہ میں یہاں بینڈ باجا لے کر کیوں آیا ہوں؟ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہر طرف ڈھول بج رہے ہیں، لوگوں کی شادیاں ہو رہی ہیں۔ بہت زیادہ وکٹیں گر چکی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک ایک وکٹ نہیں گری۔ میں سوچ رہا ہوں چلو اب شادی کا کیک کھائیں۔
کارتک آرین کی فلموں کے لئے مداح پرجوش ہیں۔ کارتک کے کام کے بارے میں بات کریں تو اس وقت کئی بڑے بجٹ کی فلمیں تیار ہیں۔ کارتک آرین جلد ہی کئی فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔ کارتک ’کیپٹن انڈیا‘، ’ستیہ پریم کی کتھا‘، ’لوکا چھپی 2‘ اور ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ آنے والی فلم میں بھی نظر آئیں گے۔