اداکارہ نکی تمبولی نے اپنا گلیمرس انداز دکھایا، تصاویر جاری کیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

بگ باس 14 سے مشہور ہوئی اداکارہ نکی تمبولی ہر روز اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں، نکی ممبئی میں ایک تقریب میں پہنچی جسکے لئے انہوں نے بولڈ نیلے لباس کا انتخاب کیا تھا۔اداکارہ کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ نکی اپنے بولڈ اور گلیمرس انداز کے لئے جانی جاتی ہیں۔ نکی تمبولی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ تصویر میں نکی مختصر لباس میں نظر آ رہی ہیں، مداح تصاویر کو دیکھ کر تبصروں اورپسندیدگی کی بارش کر رہے ہیں۔ اداکارہ ہمیشہ سوشل میڈیا پرسرگرم رہتی ہیں اور نکی کی سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مداح ہیں۔