یوٹیوبر منیش کشیپ نے مغربی چمپارن کے جگدیش پور تھانہ میں کی خود سپردگی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March

بتیا/ موتیہاری، 18 مارچ:تمل ناڈو میں بہاریوں کے خلاف مبینہ تشدد اورمارپیٹ معاملے میں گمراہ کن ویڈیوز بنا کر اسے پھیلانے کے معاملے میں ملزم یوٹیوبر منیش کشیپ نے مغربی چمپارن ضلع کے جگدیش پور او پی میں خودسپردگی کر دی ہے۔عدالت کے حکم پر منیش کے گھر کی قرقی بھی کی گئی۔ موصولہ معلومات کے مطابق بتیا پولیس منیش کو اکنامک ا?فنس ونگ (ای او یو) کو حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے بعد ای او یو اس سے پوچھ گچھ کرے گی۔
عدالت کے حکم کے بعد ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے کئی تھانوں کی پولیس مجسٹریٹ کے ساتھ بتیا ضلع کے مجھولیا تھانہ علاقے کے ڈمری مہنوا گاو?ں میں منیش کشیپ کے گھر پہنچی۔ اس دوران ان کے گھر کے سامان بھی ضبط کئے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ منیش پر تمل ناڈو معاملہ کے علاوہ بتیا میں سات مجرمانہ معاملے درج ہے۔ ان میں سے 5 معاملے میں چارشیٹ داخل کی گئی ہے۔ منیش نے پٹنہ ہائی کورٹ میں پیشیگی ضمانت کی درخواست داخل کی تھی۔
ضمانتی درخواست مسترد ہونے کے بعد وہ مفرور تھا۔ پولیس کی 6 ٹیمیں مسلسل اس کی تلاش کر رہی تھیں۔ منیش نے پولیس کے چھاپہ ماری پر صبح 9 بجے کے قریب جگدی پور تھانے میں خودسپردگی کی۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی پی او مکل پرمل پانڈے نے بتایا کہ کافی دنوں سے فرار چل رہے منیش کشیپ کے گھر کی قرقی ضبطی ہونے کے بعد اس نے قریب 9 بجے جگدیش پور تھانہ میں خود سپردگی کر دی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد ای او یو کے حوالے کر دیا جائے گا۔