مظفر پور سے ڈاکٹر کے بیٹے کے اغوا معاملہ میں پولیس کی بڑی کامیابی، 15 گھنٹے میں کیا برا?مد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March

مظفر پور، 18 مارچ : ضلع کے کانٹی تھانہ علاقہ سے کل دیر شام ڈاکٹر ایس پی سنگھ کے اکلوتے بیٹے وویک کا اسکارپیو سوار نامعلوم بدمعاشوں نے کانٹی تھانہ اوور برج کے قریب ایک پرائیویٹ اسکول کے قریب سے اغوا کر لیا تھا۔اغوا کی اطلاع کے بعد ا?س پاس کے علاقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ مظفر پور کے ایس ایس پی راکیش کمار کی ہدایت پر ڈی ایس پی ابھیشیک ا?نند کی قیادت میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم اور ڈی ا?ئی او کی مشترکہ ٹیم سی سی ٹی وی سے لیکر تکنیکی ذرائع سے معلومات جمع کرنا شروع کر دی اور پوری رات مظفر پور پولیس کی ٹیم نے اس معاملے میں جانچ کی۔ اس کے بعد پولیس نے محض 15 گھنٹے کے اندر اس پورے اغوا معاملہ کا انکشاف کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کے بیٹے کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا تھا۔ جس میں ڈاکٹر کے ا?س پاس رہنے والا ایک شخص بھی شامل ہے۔ اغوا کر کے اسے مظفر پور۔ چھپرہ سڑک ہوتے ہوئے ا?رہ لے کر نکل گئے تھے اور ڈاکٹر کے یہاں فون بھی کیا تھا کہ ا?کر ا?رہ میں اپنے بیٹے کو لے جاو?۔ اگر پولیس کو بتایا تو انجام برا ہوگا۔ لیکن پولیس نے بھی اپنی ہوشیاری دیکھاتے ہوئے منصوبہ پر پانی پھیر دیا اور فوراً اغوا کار کے پاس پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے میں کچھ بدمعاشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، تمام بدمعاش ا?رہ کے رہنے والے ہیں۔
ایس ایس پی راکیش کمار سے جب اس سارے معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، پولیس ٹیم نے یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پورے معاملے کا انکشاف کیا جائے گا۔