اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی قیادت کریں گے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

نئی دہلی، 14 مارچ: بلے باز اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 17 مارچ سے ہوگا۔
باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز دہلی میں دوسرے ٹیسٹ کے بعد اپنی بیمار والدہ کے ساتھ آسٹریلیا واپس آگئے تھے۔ حالانکہ ان کی والدہ کا گزشتہ ہفتے انتقال ہو گیا۔ کمنز کی آسٹریلیا واپسی کے بعد اسمتھ نے بقیہ دو میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے اندور میں تیسرا ٹیسٹ جیتا اور احمد آباد میں آخری ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ بھارت نے سیریز1۔2 سے جیت لی۔ ای ایس پی این کرک انفو کے ذریعہ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’’وہ صدمے کے دور سے گزر رہے ہیں، ہماری ہمدردی پیٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔”
کمنز کی جگہ کسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناتھن ایلس کو رچرڈسن کے متبادل کے طور پر بلایا گیا تھا جو ہیمسٹرنگ انجری کے شکارہوگئے تھے۔
اسمتھ کے بطور کپتان، آسٹریلیا نے اپنے آخری پانچ ون ڈے میچوں میں چار کپتان دیکھے۔ ایرون فنچ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائر ہو گئے اور کمنز کو ان کا جانشین نامزد کیا گیا۔ لیکن نومبر میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں انہیں آرام دیا گیا اور اس میچ میں جوش ہیزل ووڈ نے ٹیم کی قیادت کی۔ اگرچہ ہیزل ووڈ ابھی تک زخمی ہیں اور وہ ہندوستان کے دورے سے باہر ہوگئے تھے۔
اسمتھ نے مجموعی طور پر 51 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی ہے۔ تیز گیند بازوں کی غیر موجودگی کو چھوڑ کر آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ایک پوری طاقت والی اسکواڈ منتخب کیا ہے جس کا مقصد اس سال اکتوبر نومبر میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کی تیاری کرنا ہے۔ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ون ڈے بھی کھیلنا ہے۔
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ (سی)، مارنس لیبوشگن، مشل مارش، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلیس، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، مشل اسٹارک، ناتھن ایلس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔