آئی سی سی مینز ٹی۔20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچے راشد خان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March

دبئی، 29 مارچ: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان آئی سی سی مینز ٹی ۔20 انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ راشد کی قیادت میں افغانستان نے حال ہی میں شارجہ میں تین میچوں کیٹی۔20 سیریز میں پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔
آئی سی سی ٹی۔ 20گیندبازی رینکنگ میں راشد نے سری لنکا کے وانندو ہسرنگا کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ راشد نے فروری 2018 میں اپنے کیرئیر میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی اور حال ہی میں پچھلے سال نومبر میں پہلے نمبر پرقابض تھے۔
پاکستان کے خلاف پہلے اور تیسرے میچ میں دو دو وکٹیں لینے والے مجیب الرحمان دسویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سیریز میں پانچ وکٹیں لینے والے تیز گیند باز فضل حق فاروقی 12 پوزیشن ترقی کر کے کیرئیرکی بہترین تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بلے بازی رینکنگ میں ابراہیم زادران چار درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں اور محمد نبی 63 ویں سے 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔دوسرے میچ میں ناٹ آوٹ 64 رن بنانے والے پاکستان کے عماد وسیم بلے بازی رینکنگ میں ایک بار پھر 67 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ کپتان شاداب خان 6 درجے بہتری کے ساتھ گیندبازی میں 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محمد وسیم گیندبازی رینکنگ میں 32 ویں سے 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقی بلے باز ریلی روسو (دو درجے ترقی کر کے چھٹے نمبر پر) اور ریزا ہینڈرکس (آٹھ مقام چڑھ کر 12ویں نمبر پر) نے بھی درجہ بندی میں بہتری کی ہے۔
آئی سی سی ٹی۔20بلے بازوں کی رینکنگ میںٹیم انڈیا کے دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے ، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے تیسرے ، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راونڈرس کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا چنئی میں بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں 45 رن دے کر چار وکٹیں لے کر تین مقام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیرئیر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد وہ چکے ہیں۔ایلکس کیری بلے بازوں میں دو مقام ترقی کر کے 21ویں اور پیٹ کمنز دو درجے ترقی کر کے گیندبازوںکی فہرست میں 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما ایک مقام کے فائدہ سے آٹھویں اور آل راونڈر ہاردک پانڈیا 10 مقام کے فائدہ سے 76 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستوڑ ٹاپ پر ہیں۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق تیسرے نمبر پر ہیں۔
بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال دومقام بہتری کے ساتھ 20 ویں، نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس دو درجے بہتری کے ساتھ 36 ویں اور امریکی کھلاڑی ایرون جونز تین درجے ترقی کے ساتھ 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ وہیں نمیبیا کے اسپنر برنارڈ شولٹز دو مقام ترقی کرکے 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں، امریکی بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سوربھ نیٹوالکر پانچ مقام کے فائدہ کے ساتھ 27 ویں اور زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ مجربانی پانچ مقام کے فائدہ کے ساتھ 54 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے گیندبازی میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بدستور ٹاپ پر قائم ہیں۔