Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March
کیپ ٹاؤن، 30 مارچ: جوبرگ سپر کنگز (جے ایس کے) کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آرون فانگیسو کے گیندبازی ایکشن کو گرین سگنل مل گیا ہے۔ یونیورسٹی آف پریٹوریا کے آئی سی سی ایکریڈیٹڈ ٹیسٹنگ سینٹر میں فانگیسو کے گیندبازی ایکشن کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے ایکشن میں بہتری دکھائی دی۔نتیجے کے طور پر، ایس 20 لیگ کے آزاد ماہر پینل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ان پر پہلے سے عائد کردہ معطلی کو ختم کر دیا ہے۔فانگیسو ، پہلی بار رپورٹ کئے جانے کے بعد سے ، کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) کے اعلیٰ کارکردگی کے سربراہ ونسنٹ بارنس کے تعاون سے گیندبازی ایکشن کی ری ماڈلنگ اوراس میں بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔
ان کی گیندبازی ایکشن کے بارے میں آزادانہ جائزہ رپورٹ20 مارچ 2023 ڈاکٹر ہیلن بینے اور ان کی ٹیم کے ذریعہ کی گئی تھی اور نتائج 25 مارچ 2023 کو آزاد ماہر پینل کو پیش کیے گئے تھے۔
آزاد ماہر پینل میںزماں ندمانے ، گیری پینار، رسیل ڈومنگو(بارنس کی جگہ) اور ورنون فلینڈر شامل ہیں۔