آرینا سبالینکا انڈین ویلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں، کوکو گاف سے ہوگا مقابلہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March

نئی دہلی، 15 مارچ: بیلاروس کی اسٹار ٹینس کھلاڑی اور آسٹریلین اوپن چمپئن آرینا سبالینکا انڈین ویلز اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سبالینکا نے پری کوارٹر فائنل میچ میں باربورا کریجکووا کو 6-3، 2-6، 6-4 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔بتا دیں کہ باربورا نے گزشتہ ماہ دبئی میں کوارٹر فائنل میں سبالینکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا خاتمہ کیا تھا۔
جیت کے بعد سبالینکا نے کہا کہ باربورا کے خلاف میچ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، اس نے ناقابل یقین ٹینس کھیلی، میں اس جیت سے بہت خوش ہوں۔سبالینکا کا جمعرات کو آخری آٹھ میں امریکہ کی چھٹی سیڈ کوکو گاف کا مقابلہ ہوگا۔ گاف نے سویڈش کوالیفائر ریبیکا پیٹرسن کو 6-3، 1-6، 6-4 سے ہرا کر آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔
پیر کو سال کی ہوئیں گاف نے کہا کہ “گیم کے لحاظ سے، ظاہر ہے کہ میں اگلے میچ کے لیے بہت سی چیزیں بہتر کر سکتی ہوں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے، میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔