این سی سی کی کیریکٹر میں انکیتا جھا کو 2022 کے پٹنہ میراتھن سائیکل ریس میں نمایاں کارکردگی پر مباکبادی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

دلسنگھ سرائے سمستی پور:مورخہ 21/مارچ (محمد خورشید عالم) این سی سی کی جانب سے میراتھن سائیکل ریس میں انکیتا جھا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں سمستی پور کالج میں مبارک بادی پیش کی گئی ۔واضح رہے کہ اس سائیکل ریس میں ہندوستان 28 صوبوں کے امیدواروں نے حصہ لیا تھا ۔ اور 2700 کلومیٹر کی دوری طے کی گئی تھی جس میں انکیتا جھا کی بہترین نمائندگی ہوئی، جس بنا سینٹرل گورمنٹ بھارت سرکار کی جانب سے بھی انہیں اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس اہم اور نمایاں کامیابی کے لئے سمستی پور کالج سمستی پور کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے این سی سی کے  ذریعہ منعقد پروگرام میں  انکیتا جھا و دیگر طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں کے طلبہ وطالبات نے ہر محاذ پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اسی تاریخ کو دہراتے ہوئے انکیتا جھا نے بھی تاریخ رقم کی ہے، ہم اپنی جانب اور اہل سمستی پور کالج کی جانب سے انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر کالج کے برسر و این سی سی کے سر براہ ڈاکٹر راہل منهر نے کہا کہ انکیتا جھا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سمستی پور کالج کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، ہم ان کی اس عمدہ کاوش پر انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہیں ۔ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج نے کہا کہ یقیناً انکیتا جھا کی کامیابی ہم سب اہل سمستی پور کالج کی کامیابی ہے، انکیتا جھا کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج سمستی پور کو بھی میں مبارکبادی پیش کرتی ہوں جنہوں نے تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ خارجی امور پر بھی کافی توجہ دیتے ہیں، اس موقع پر کالج کے اساتذہ  میں ڈاکٹر صفوان صفوی ،ڈاکٹر انل کمار سنگھ، ڈاکٹر جتندر پرساد، ڈاکٹر سرویش کمار، ڈاکٹر کنال، ڈاکٹر مالا یادو اور طلبہ و طالبات شامل رہے۔