باراتیوں سے بھری ٹریکٹر پلٹنے سے دو خواتین کی موت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March

رائے پور، 30 مارچ: بلودا بازار ضلع کے ترتریا ماتا گڑھ اور ٹھاکردیا کے درمیان شادی سے واپس ا?رہی مہمانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے دو خواتین کی موت ہوگئی۔ اسی دوران 20 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوئے۔تمام مہمان ترتریا ماتا گڑھ سے واپس ا?رہے تھے۔ تمام زخمیوں کو 108 اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کسڈول لایا گیا ہے۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کسڈول میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ حادثہ کل رات کسڈول تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہ ضلع کا دوسرا بڑا حادثہ ہے، جب شادی سے واپسی کے دوران حادثہ پیش ا?یا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔ اس کے بعد ٹریکٹر پلٹ گیا اور 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ وہیں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔