کٹھوعہ میں بین الااقوامی سرحد سے متصل گاؤں میں پْراسرار دھماکہ، سرچ آپریشن جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March

جموں، 30 مارچ: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بین الاقوامی سرحد سے تقریباً تین کلومیٹر پہلے سانیال پولیس چوکی کے قریب بدھ کی رات تقریباً 9.30 بجے ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی شکتی پاٹھک نے بتایا کہ دھماکے میں کسی کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی ا?واز دور تک سنی گئی، جس کی وجہ سے کئی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آئی ای ڈی دھماکہ بتایا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے دہشت گردوں کی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا کیا سکتا۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ فارینسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔ سانیال گاؤں میں رہنے والے ایک مقامی رہائشی رام لال کالیا نے بتایا کہ دھماکے سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جمعرات کی صبح ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔