بجلی بل وصولی کے نام پر کسانوں کا استحصال فوری بند کرے ریاستی حکومت: کمل ناتھ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

بھوپال، 24 مارچ : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے ریاست کی شیوراج حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر بجلی بل کی وصولی کے نام پر کسانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بل کی وصولی کے نام پر کسانوں کا استحصال فوری طور پر بند کرے۔
ایک ٹویٹ کے ذریعے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ شیوراج جی کسانوں پر مظالم کے معاملے میں پہلے سے ہی پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ا?پ نے مندسور میں کسانوں پر گولی چلوائی، ا?پ نے کسانوں کی ا?مدنی دوگنی کرنے کے جھوٹے وعدے کیے، ا?پ نے کسانوں کی بہبود کے لیے بجٹ خرچ نہیں کیا، ا?پ نے لاکھوں کسانوں کو ڈیفالٹر بنا دیا، پھر بھی کسانوں کی ہراسانی سے ا?پ کا دل نہیں بھرا۔ اب ا?پ نے بجلی کے بھاری بھرکم بل بھیج کر کسانوں کے استحصال کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک ا?پ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر موٹرسائیکل، ٹی وی، سلائی مشین جیسے سامان ضبط کر رہے تھے، لیکن اب ا?پ نے کسانوں کی زمین بھی قرق کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شیوراج جی، یہ کھیت مٹی کا پلاٹ نہیں ہے، بلکہ کسان کی ماں دھرتی ہے۔ اس میں پیدا ہونے والی خوراک سے پوری کائنات کی کفالت ہوتی ہے۔ ا?پ نے کسان کی زمین ضبط کر کے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔