بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثے میں 17 افراد جاں بحق،25 زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

ڈھاکہ ،19مارچ :بنگلہ دیش میں اتوار کوایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 17 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ہائی وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر سڑک کے کنارے سے اتر کر گہری کھائی میں جا گری۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے جنوبی بنگلہ دیش کے علاقے شبچار میں پیش آیا۔ بس سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد سے بس دس میٹر تک کھائی میں گر گئی۔مقامی پولیس سربراہ مسعود عالم نے اے ایف پی کو بتایا کہ “حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔بنگلہ دیش میں اکثر ٹریفک حادثات پرانی اور ناقص گاڑیوں اور سڑکوں کے علاوہ ڈرائیوروں کو مناسب تربیت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ہائی وے ایکسیڈنٹ آبزرویٹری کے مطابق بنگلہ دیش میں گذشتہ سال سڑک حادثات میں 9,951 افراد ہلاک ہوئے۔