جموں سری نگر ریلوے لنک کو اس سال جوڑ دیا جائے گا۔ اشونی ویشنو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March

جموں ،25 مارچ:مرکزی وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال وندے بھارت ٹرینیں ہوں گی کیونکہ جموں سرینگر ریل لنک اس سال ہی کھولا جائے گا۔یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپواڑہ اور وادی کشمیر کے دیگر دو مقامات کو جلد ہی ہندوستانی ریلوے سے جوڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں ریلوے لنک کو بہتر بنایا جائے گا اور سال کے آخر تک اس میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔موصوف نے مزید کہا کہ ٹیلی فون کنیکٹیویٹی، ڈبل لائنز، پارسل سروسز، ہندوستانی ریلوے کے ذریعے سیمنٹ اور دواسازی کی تجارت کو سال کے آخر تک یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سیب کی تجارت کے لیے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا۔