جھجر میں دہلی کے تیرتھ یاتریوںسے بھری بس پلٹ گئی،35زخمی پانچ کی حالت سنگین

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March

جھجر (ہریانہ) ، 13 مارچ:دہلی روہتک نیشنل ہائی وے پر بہادر گڑھ سے قریب 12کلومیٹر دو روہد گاؤں کے پاس آج (پیر) کی صبح مسافروںسے بھری ایک بس ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 35 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو بہادر گڑھ کے ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔ پانچ شدید زخمیوں کو وہاں سے پی جی آئی روہتک ریفر کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمی دہلی کے کراول نگر کے رہنے والے ہیں۔ یہ لوگ راجستھان میں کھاٹو شیام مندر کا دورہ کرنے کے بعد دہلی واپس آ رہے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ان تیرتھ یاتریوں نے بتایا کہ وہ اتوار کی صبح 10 بجے دہلی کے سگنیچر برج کے قریب بس میں سوار ہوئے تھے۔ واپسی کے وقت بس کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں میں سنیل ، میناکشی ، شالو ، سودھا ، وشال ، سونی، سروج دروی، آشا ، ایک سالہ کشانی ، گورو ، کشن کمار ، رام ساگر ، ڈولی ، چوان لال ، دیپک ، میتو ، بھوشن راجیندر ، اوم پتی ، منالال، دیپک ، دھرپ ، چاند ، راجیش ، رویندر ، آکاش ، سمیت ، وپن ، نکھل ، نشا ، تیج پال ، رومی ، روہت۔ گرووتی اور روی شامل ہیں۔