دربھنگہ میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی گئی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

دربھنگہ(فضا امام) 24 مارچ:.رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں ہجوم تھا۔ روزے داروں نے شہر کے باقر گنج میں واقع جامع مسجد سمیت ضلع بھر کی مساجد میں نماز ادا کی۔ اس دوران انہوں نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے امن و سکون کی دعا کی۔ جمعہ کے روز روزداروں نے پہلے جمعہ کی نماز کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔