دہلی کی عوام کو آوارہ کتوں سےآزادی ملے گی! میئر نے عہدیداروں سے کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

نئی دہلی،14مارچ : راجدھانی دہلی میں آوارہ کتوں کی لعنت سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آوارہ کتوں کی وجہ سے ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لیے میئر شیلی اوبرائے نے حکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی ہے۔وسنت کنج میں بچوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعہ کے بعد میئر شیلی اوبرائے نے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی۔ میئر نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ دہلی والوں کو آوارہ کتوں سے بچانے کے معاملے پر ایک ہفتہ کے اندر ایکشن پلان تیار کریں۔اس معاملے پر میئر نے کل جانوروں سے متعلق این جی اوز، گوشالا چلانے والوں اور ویٹرنری ماہرین کی میٹنگ بھی بلائی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں آوارہ کتوں کی لعنت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں چند روز قبل حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک معصوم جان کی بازی ہار گیا۔ اسی دوران دہلی کے وسنت کنج علاقے میں واقع سندھی کیمپ میں آوارہ کتوں نے دو معصوم بچوں کو اپنا شکار بنا لیا۔ آوارہ کتوں کے حملے میں دونوں معصوم لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے دونوں معصوم لوگوں کی عمریں 7 اور 5 سال تھیں۔ تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک پانچ سالہ بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ معلومات کے مطابق پانچ سالہ پردیپ اپنے والد کے ساتھ کام پر گیا ہوا تھا۔ بچے کا باپ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کے بیٹے پر احاطے میں ہی کتوں نے حملہ کیا۔ یہ پورا واقعہ احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہوگیا۔ ویڈیو میں بچہ کیمپس میں اکیلا گھومتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پھر تین کتے بچے کی طرف بڑھے اور اسے گھیر لیا۔خوفزدہ بچے نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔