ساگر: چارٹرڈ بس اسٹینڈ کی پارکنگ میں لگی آگ، دو کاریں جل کر خاکستر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

ساگر، 20 مارچ:گوپال گنج تھانے کے میڈیکل کالج روڈ پر واقع چارٹرڈ بس اسٹینڈ کے احاطے میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے وہاں کھڑی تین کاریں جل گئیں۔ دو کاریں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ تیسری کار میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
معلومات کے مطابق، چیتنیہ اسپتال کے ساتھ ہی بنے چارٹرڈ بس اسٹینڈ احاطے میں بنائی گئی غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی کاروں میں اچانک آگ لگ گئی۔ صبح تقریباً پونے پانچ بجے وہاں موجود ملازمین نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد کٹرہ، موتی نگر اور پولیس لائن سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ احاطے میں کھڑی کاریں آگ کی زد میں تھیں۔ کٹرہ علاقے سے پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے کاروں میں لگی آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پالیا۔ اس آتشزدگی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں کاریں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ خوش قسمتی سے آگ کے آس پاس کوئی اور گاڑی یا چارٹرڈ بس کاآفس موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے آگ پھیل نہیں سکی ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
دراصل چارٹرڈ بسوں کے ساتھ ساتھ احاطے میں کاریں کھڑی کرنے کے لیے غیر قانونی پارکنگ بنائی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے جس وقت آگ لگی اس وقت چارٹرڈ کی کوئی بسوں کے آنے جانے کا وقت نہیں تھا جس کی وجہ سے احاطے میں کوئی سواری بھی نہیں تھی۔ پولیس آتشزدگی میں جلنے والی کاروں کے مالکان کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ چارٹرڈ بس اسٹینڈ پر آتش زنی جیسی آفت سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ موقع پر کار مالکان نے بس اسٹینڈ پر قائم پارکنگ آپریٹر سے جواب بھی طلب کیا۔ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ یہاں پرائیویٹ کاروں کو پارک کرنے کے لیے پلاٹ کے مالک کی جانب سے پیڈ پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔