سمراٹ چودھری نے جے پی نڈا اور راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

پٹنہ ، 24 مارچ : بہار بی جے پی کے ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد سمراٹ چودھری نے جمعہ کے روز دہلی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ انہوں نے گلدستہ دے کر نڈا کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے بعد سمراٹ چودھری نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی اور انہیں بہار بی جے پی کے ریاستی صدر کی ذمہ داری سونپنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لی۔ راج ناتھ نے انہیں ریاستی صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی۔ ان کے علاوہ وزیر ریل اشونی ویشنو ، روی شنکر پرساد ، گوپال جی ، جناردن سنگھ سگریوال وغیرہ سے بھی ملاقات کی۔ بی جے پی قائدین نے انہیں ریاستی صدر کی ذمہ داری سونپے جانے پر مبارکباد دی۔