Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th March
بلڈھانہ،12مارچ : مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سمریدھی ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بلڈھانہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سارنگ اوہاد نے بتایا کہ حادثہ شیونی پیسا گاؤں میں صبح 8 بجے اس وقت پیش آیا جب کار، جس میں 13 افراد سوار تھے، اورنگ آباد سے شیگاؤں جا رہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد گاڑی سڑک کے ایک بیرئیر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کار میں سوار چھ افراد میں ایک مرد، چار خواتین اور ایک لڑکی شامل ہے۔ جو مر چکے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اورنگ آباد بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل، کچھ عہدیداروں نے ٹائر پھٹنے کو حادثے کی پہلی وجہ بتائی تھی، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

