سوامی دیانند سرسوتی ٹی-20 کرکٹ: یوراج کی سنچری کی بدولت آتما رام سناتن دھرم کالج پہنچی فائنل میں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March

نئی دہلی، 29 مارچ:یوراج سنگھ کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے آتما رام سناتن دھرما کالج نے ہندو کالج کو 32 رن سے شکست دے کر پہلے سوامی دیانند سرسوتی ڈے نائٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔پی جی ڈی اے وی کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں آتما رام سناتن دھر م کالج نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رن بنائے۔ یوراج سنگھ نے 68 گیندوں پر 11 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 129 رن بنائے۔جواب میں ہندو کالج کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن ہی بنا سکی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ پی جی ڈی اے وی کالج مینجمنٹ کمیٹی کے خزانچی یوراج سنگھ، شیو رمن گوڑ اور کالج کے پرنسپل پروفیسر کو دیا گیا۔