Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March
داکار رنبیر کپور گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی فلم ’تو جھوٹھی میں مکار‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے باکس آفس پر زبردست کلیکشن شروع کیا ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔’تو جھوٹھی میں مکار’ 08 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شردھا اور رنبیر پہلی بار اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئے۔ شائقین بھی ان کی جوڑی کو بہت پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس جوڑی نے باکس آفس پر دھوم مچانا شروع کر دی ہے۔ تو جھوٹھی میں مکار نے پہلے دن باکس آفس پر 15.73 کروڑ کی کمائی کی۔ دوسرے دن 10.34 کروڑ اب فلم کا تیسرے دن باکس آفس کلیکشن منظر عام پر آگیا ہے۔فلم ناقد ترن آدرش نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کے باکس آفس کلیکشن کے بارے میں بتایا۔ ‘تو جھوٹھی میں مکار’ نے تیسرے دن 10.52 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ اب فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 36.59 کروڑ ہو گیا ہے۔ رنبیر کی فلم کو شائقین کا پیار ملتا نظر آرہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے بالی ووڈ فلمیں فلاپ ہوتی نظر آ رہی تھیں۔ اب رنبیر کی فلم اچھا بزنس کرتی نظر آرہی ہے۔

