محکمہ تعمیرات عامہ کے کوارٹر میں خوفناک آتشزدگی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March

سلی گوڑی، 29 مارچ: سلی گوڑی کارپوریشن کے وارڈ نمبر 10 کے تحت مہاتما گاندھی موڑ سے منسلک پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ویران کوارٹر میں خوفناک آگ لگ گئی۔ بدھ کی صبح مقامی لوگوں نے کوارٹر میں آگ کے شعلے دیکھے۔ سلی گوڑی تھانے کی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کوارٹر میں رکھی کئی لکڑی کی چیزیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے کوارٹر کافی عرصے سے ویران پڑے ہیں، رات کی تاریکی میں کئی سماج دشمن لوگوں کی نقل و حرکت نظر آتی ہے۔