مشفق الرحیم نے بنائی بنگلہ دیش کی سب سے تیز ون ڈے سنچری، مکمل کئے 7000 رن

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

نئی دہلی، 21 مارچ :تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم پیر کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ سلہٹ میں ا?ئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انجام دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 7000 ون ڈے رن بھی مکمل کیے۔مشفق نے 2009 میں زمبابوے کے خلاف 60 گیندوں پر سنچری بنا کر شکیب الحسن کا 63 گیندوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔ وہ تمیم اقبال اور شکیب کے بعد 7000 ون ڈے رن بنانے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بن گئے۔
آئرلینڈ کے خلاف مشفق صرف 60 گیندوں پر 100 رن بنا کر ناٹ ا?و?ٹ رہے جبکہ نجم الحسین اور لٹن داس نے بالترتیب 73 اور 70 رن بنائے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 349 رن بنائے۔ تاہم اس کے بعد بارش شروع ہو گئی اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔میزبان ٹیم نے گزشتہ میچ میں ا?ئرلینڈ کے خلاف 8 وکٹوں پر 338 رن بنائے تھے جسے 183 رن سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔