ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March

لندن ، 29مارچ:کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میںانڈیا کے سوریا کمار یادو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے ،جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں اور حارث رؤف کا 17 واں نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔دوسری جانب ونڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ونڈے ریکنیگ میں سرفہرست ہیں۔