پنجاب کابینہ کے وزیر ہرجوت بینس رشتہ ازدواج میں بندھے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March

چنڈی گڑھ، 25 مارچ : پنجاب کے کابینہ وزیر ہرجوت سنگھ بینس ہفتہ کو آئی پی ایس جیوتی یادو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جیوتی یادو ہریانہ کے گروگرام کی رہنے والی پنجاب کیڈر کی آئی پی ایس افسر ہیں۔ دونوں کاآنند کارج اہل خانہ کی موجودگی میں پنجاب میں ننگل کے قریب تاریخی گرودوارہ بیبھور صاحب میں ہوا۔ اگرچہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پہلے شادی میں شرکت کرنے والے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے ان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
حال ہی میں ہرجوت بینس اور جیوتی یادو کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ آئی پی ایس جیوتی یادو اس وقت مانسا میں ایس پی کے طور پر تعینات ہیں۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد کئی ایم ایل اے اور وزیر اعلی بھگونت مان شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ پچھلے سال وزیر اعلی بھگونت مان نے ڈاکٹر گرپریت کور سے شادی کی تھی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے کئی ایم ایل اے بھی الیکشن جیت کر شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔