پچس یاتری چھت ٹوٹنے سے بائولی میں گرگئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March

اندور،30مارچ: رام نوی کے موقع کے اندور کے بلیش ور مندر کیبائوڈی ٹوٹنے سے 25سے زیادہ یاتری 40فٹ گہرے گڈھے میں گرگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یاتری مندر میں درشن کے لئے قطار میں کھڑے تھے۔ اور فرش ٹوٹ گئی ۔ ابھی تک 18لوگ کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ اس حادثے کے فوراً بعد ایمبولنس اور فائربریگیڈ کے اہلکار پہنچے اور انہوں نے لوگوں کو بچانے کا کام شروع کیا ۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت بھگدڑ مچ گئی ۔ وزیراعلی شیوراج سنکھ چوہان نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پھنسے ہوئے لوگ کو نکالنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھے پولیس کی بھاری نفری جائے واردات پر بھیجی گئی ۔