کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March

نئی دہلی،29مارچ : الیکشن کمیشن نے آج کرناٹک کے علاوہ کئی ریاستوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کرناٹک کے علاوہ پنجاب، یوپی، اڈیشہ میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں جالندھر لوک سبھا سیٹ کے لیے 10 مئی کو انتخابات ہوں گے اور 13 مئی کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔وہیں، اڈیشہ کی جھاڑسوگوڈا اسمبلی سیٹ، اتر پردیش کی چھانبے اور سوار اسمبلی سیٹوں اور میگھالیہ کی شیلانگ اسمبلی سیٹ کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 13 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیشن نے بدھ کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ کرناٹک میں اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ آخری اسمبلی انتخابات یہاں مئی 2018 میں ہوئے تھے۔ کرناٹک میں اسمبلی کی 224 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 104 سیٹیں جیتی تھیں۔ وہیں کانگریس نے 80 اور جے ڈی ایس نے 37 سیٹیں جیتیں۔کرناٹک میں کل 224 اسمبلی سیٹوں میں سے 36 درج فہرست ذات اور 15 درج فہرست قبائل کے لیے ریزرو ہیں، 173 سیٹیں عام زمرے کے تحت ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ تمام نوجوان ووٹر جو یکم اپریل تک 18 سال کے ہو چکے ہیں کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے انتخابی عمل ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا مقصد منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔ آخری اسمبلی انتخابات یہاں مئی 2018 میں ہوئے تھے۔ کرناٹک میں اسمبلی کی 224 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 104 سیٹیں جیتی تھیں۔ وہیں کانگریس نے 80 اور جے ڈی ایس نے 37 سیٹیں جیتیں۔ تاہم کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملی تھی۔