کمل ناتھ کے گڑھ چھندواڑہ میں کمل کھلانے ا?رہے ہیں امت شاہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March

چھندواڑہ، 15 مارچ: موجودہ سیاست کے جدید چانکیہ کہے جانے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے گڑھ چھندواڑہ میں ا?نے والے ہیں۔ وہ یہاں انتخابات میں کمل کھلانے کے مقصد سے ا?رہے ہیں۔ 25 مارچ کو جناب شاہ پولیس گراو?نڈ میں ایک میٹنگ کریں گے جس کے لیے بدھ کو بی جے پی کی ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند شرما نے پولیس گراو?نڈ میں تقریب کے مقام پر بھومی پوجن کیا۔ شاہ اس کے علاوہ ا?نچل کنڈ بھی جائیں گے اور بی جے پی دفتر میں کارکنوں کی میٹنگ بھی کریں گے۔
غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر امت شاہ 25 مارچ کو دوسری بار چھندواڑہ ا? رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران پانڈھرنا ا?ئے تھے۔ جہاں انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔لیکن اس بار ان کے چھندواڑہ دورے کے لیے بہتر سے بہتر تیاریاں کی جارہی ہیں اور بی جے پی کے مقامی رہنماو?ں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
انچارج وزیر کمل پٹیل نے بھی جناب شاہ کی میٹنگ کے مقام کا معائنہ کیا ہے۔ بی جے پی کی ریاستی جنرل سکریٹری کویتا پاٹیدار، ڈپٹی اسپیکر شیام مہاجن اور اشوک یادو چھندواڑہ کے تمام زونوں کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔ وہ بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ون ٹو ون بات چیت بھی کر رہے ہیں۔