کوالیفائر سے قبل انگلینڈ کو جھٹکا، اسٹار فارورڈ مارکس راشفورڈ زخمی، ٹورنامنٹ سے باہر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March

لندن ، 21مارچ:اٹلی اور یوکرین کے خلاف یورو 2024 کوالیفائر مقابلوں کے لیے انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم اپنے اسٹار فارورڈ کھلاڑی مارکس راشفورڈ کے بغیر میدان میں اترے گی ۔ راشفورڈ گذشتہ کچھ عرصے سے شاندار فارم میں ہیں اوراتوار کو فلہم کے خلاف ایف اے کپ کی جیت میں مانچسٹر یونائیٹڈکے اس اسٹار اسٹرائیکر نے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔نیو کیسل کے گول کیپر نک پوپ اور چیلسی کے مڈفیلڈر میسن ماؤنٹ بھی گیرتھ ساؤتھ گیٹ کی ٹیم سے باہرہوگئے ہیں۔ ٹوٹنہم کے گول کیپر فریزر فوسٹر واحد متبادل ہیں جنہیں ساؤتھ گیٹ نے بلایا ہے۔ کوچ ساؤتھ گیٹ نے گزشتہ ہفتے 25 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا۔
ورلڈ کپ کے بعد ان کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے لیے راشفورڈ کی عدم موجودگی سب سے بڑا دھچکا ہے۔ 25 سالہ نوجوان نے اس سیزن میں یونائیٹڈ کے لیے کیریئر کے بہترین 27 گول کیے ہیں، جن میں سے 19 گول انہوں نے قطر فیفا ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی انگیجمنٹ سے واپسی کے بعد کئے ہیں۔