کیا عمران ملک اور کلدیپ یادیو کو پہلے ون ڈے میں مل سکتا ہے موقع؟

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th March

نئی دہلی ،16مارچ : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ روہت شرما خاندانی وجوہ کے باعث پہلا ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں ہاردک پانڈیا ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب ونڈے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔ لیکن آسٹریلیا کو و نڈے میں ہرانا آسان نہیں ہوگا۔واضح ہوکہ پہلے ون ڈے میں انڈین پلیئنگ الیون کیا ہو گی اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔اس سال بھی ہندوستان کو اپنے ہی گھر پر ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے۔ اس کیفیت میں امید ہے کہ ٹیم انتظامیہ عمران ملک کو بڑی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا تجربہ دینے کی کوشش کرے گی۔ اگر ایسی صورت بن جاتی ہے تو عمران پہلے ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یہ عمران ملک کے لیے ایک بڑی ٹیم کیخلاف خود کو ثابت کرنے کا سنہرا موقع بھی ہوگا۔رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں شمولیت کے بعد واشنگٹن سندر اور شاردول ٹھاکر کو لے کر کنفیوژن پیدا ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے پاس ہاردک پانڈیا کی شکل میں ایک بہترین آل راؤنڈر ہے۔ ایسے میں اگر جڈیجہ ون ڈے سیریز کھیلتے ہیں تو واشنگٹن اور شاردول میں سے صرف ایک کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔